• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 16 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

اقوام متحدہ: غزہ کے ہزاروں خاندان نقل مکانی سے عاجز

ڈوجارک نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ غزہ میں تقریباً پچپن ہزار حاملہ خواتین زچگی کے مراحل میں سنگین مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔

جمعرات 11-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
اقوام متحدہ: غزہ کے ہزاروں خاندان نقل مکانی سے عاجز
0
SHARES
23
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ہزاروں خاندان اپنی رہائشی بستیوں سے نکلنے کی سکت نہیں رکھتے۔ انہوں نے بتایا کہ صحت اور سکیورٹی سے متعلق شدید خدشات کے ساتھ سفر کے ناقابلِ برداشت اخراجات کی وجہ سے ایک بڑی تعداد میں خاندان اپنے گھروں کو چھوڑنے سے قاصر ہیں۔

ڈوجارک نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ غزہ میں تقریباً پچپن ہزار حاملہ خواتین زچگی کے مراحل میں سنگین مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں جنہیں انہوں نے انتہائی خطرناک اور تباہ کن حالات قرار دیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جبری نقل مکانی کے احکامات کسی بھی صورت میں متحارب فریقوں کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت عام شہریوں کے تحفظ کی ذمہ داریوں سے آزاد نہیں کرتے۔

اسی دوران ڈوجارک نے اقوام متحدہ کی جانب سے قابض اسرائیل کی طرف سے یمن پر جاری فضائی بمباری پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

قابض اسرائیلی فوج اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غزہ شہر کو شدید بمباری کا نشانہ بنا رہی ہے۔ رہائشی ٹاورز، بلند و بالا عمارتیں اور کثیر المنزلہ رہائشی بلاکس کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ یہ سب اس تیاری کا حصہ ہے جس کے تحت قابض اسرائیل شہر پر قبضہ کر کے بارہ لاکھ فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنا چاہتا ہے تاہم غزہ کے بیشتر شہری اپنے گھروں سے نکلنے سے انکار کر رہے ہیں۔

Tags: اقوام متحدہخاندانصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینینقل مکانی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.