• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیل نے قبلہ اول سے متصل عارضی پل گرا دیا گیا

جمعرات 11-09-2014
in غزہ
0
plf temporary
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے  کی سمت سے غیر مسلموں اور یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول میں داخلے کے لیے بنایا گیا لکڑی کا عارضی پل اردن کےاحتجاج کے بعد مسمار کر دیا ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق مراکشی دروازے کے سامنے بنائے گئے لکڑی کے پل کا افتتاح حال ہی میں کیا گیا تھا جس پر اردنی حکومت نے سخت احتجاج کیا اور اسے فوری طور پر گرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ لکڑی کا یہ پل ایک جانب مشرقی بیت المقدس میں دیوار گریہ اور دوسری جانب مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کو ملاتا تھا۔ اس کا افتتاح اس وقت کیا گیا تھا جب اسرائیل، غزہ کی پٹی پر حملوں میں مصروف تھا۔
 
خیال رہے کہ سنہ 1994ء میں اردن اور اسرائیل کے درمیان طے پائے امن معاہدے کی رو سے عمان کو بیت المقدس کے تمام مقدس مقامات کا سر پرست تسلیم کیا گیا ہے۔ اردن کی اجازت کے بغیر مسجد اقصیٰ کے پہلو میں کسی بھی قسم کی تعمیرات اس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی تصور کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اردنی حکومت نے مراکشی دروازے کے سامنے یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول تک رسائی کے لیے لکڑی کا پل بنانے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے فوری طور پر مسمار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
 
اسرائیل کی ایک غیر سرکاری این جی او "عیمق شافیہ” سے وابستہ ماہر آثار قدیمہ یونتان مزراحی نے بتایا کہ مراکشی دروازے کے سامنے لکڑی کا پل اردنی محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے مشورے کے بغیر بنایا گیا تھا، جسے عمان کے احتجاج کے بعد وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے گرانے کا حکم دیا ہے۔
 
خیال رہے کہ اسرائیل نے مراکشی دروازے اور دیوار گریہ کو باہم ملانے کے لیے لکڑی کے ایک پل کا منصونہ سنہ 2007ء میں شروع کیا تھا تاہم عالم اسلام کی جانب سے اس پر احتجاج کے بعد کام روک دیا گیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.