• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیل نے غزہ سے متصل سرحد غیر محفوظ قرار دی، سیکیورٹی میں اضافہ

پیر 29-09-2014
in غزہ
0
plf boaderinsecure
0
SHARES
0
VIEWS

نام نہاد سیکیورٹی خطرات کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کی زندگی اجیرن بنائے رکھنا صہیونی فوج کی معمول بن چکا ہے۔ اسی ضمن میں صہیونی فوج نے ایک نیا شوشہ چھوڑا ہے اور کہا ہے کہ غزہ کی پٹی اور اس کے آس پاس کی یہودی کالونیوں‌ کے درمیان سرحد غیر محفوظ علاقہ ہے اور فلسطینی مزاحمت کار اس عارضی باڑ کو عبور کر کے یہودی کالونیوں میں داخل ہو سکتے ہیں۔

اسرائیل کے عبرانی نیوز ویب پورٹل "وللا” نے اپنی رپورٹ میں صہیونی عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ اور یہودی کالونیوں کے درمیان سرحد پر باڑی کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے اور کئی مقامات پر باڑ اکھاڑی گئی ہے جس کے بعد فلسطینی مزاحمت کاروں کا سرحد عبور کر کے یہودی کالونیوں میں داخل ہونا بہت حد تک ممکن ہو گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ باڑ کی تعمیر میں مزید کئی ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے کیونکہ باڑ کی تعمیر کے لیے ٹھیکیدار کمپنیوں اور فوج کے درمیان معاملات طے نہیں پائے ہیں۔

فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرحد پر بنائی جانے والی باڑ کے قریب مختلف مقامات پر فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔ دیوار کی تعمیر کے لیے کچھ حصے پرکام جاری ہے اور وہاں پرکام کرنے والی فرموں نے بھی سیکیورٹی نہ ہونے کے باعث سرحد عبور کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

سرحد پر الیکٹرانک باڑ کی تعمیر میں‌ مصروف ایک عہدیدار نے بتایا کہ پہلے سے بنائی گئی باڑ توڑنے کے بعد سرحد کھل چکی ہے اور دو طرفہ آمد و رفت کی راہ میں اب کوئی رکاوٹ نہیں رہی ہے۔ لہذا فوج ان تمام علاقوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کرے جہاں سے فلسطینی مزاحمت کاروں کی دراندازی کا خطرہ موجود ہے۔ اسرائیلی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ بارڈر سیکیورٹی دستے ٹینکوں اور بکتر بندگاڑیوں کے ساتھ سرحد پر مسلسل گشت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.