• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیل نے سیمنٹ کی سپلائی روک دی، غزہ میں تعمیراتی منصوبے ٹھپ

اتوار 03-04-2016
in غزہ
0
0Pala0880
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کو سیمنٹ کی سپلائی مکمل طورپر روک دی ہے جس کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں نہ صرف تعمیراتی منصوبے تعطل کا شکار ہوگئے ہیں بلکہ ہزاروں افراد کا روزگار بھی داؤ پر لگ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کی طرف سے کسی قسم کی وجہ ظاہر کیے بنا کہا گیا ہے کہ غزہ کو مغربی کنارے کے راستے سیمنٹ اور دیگر تعمیراتی سامان کی سپلائی مکمل طورپر بند کی جا رہی ہے۔

غزہ میں سیمنٹ کے ایک بڑے مقامی ٹھیکیدار اور سپلائر محمد ابو جبہ نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے غزہ کی پٹی کو سیمنٹ اور تعمیراتی سامان کی سپلائی بند کردی ہے جس کے نتیجے میں غزہ میں جاری تعمیراتی منصوبے تعطل کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ ہزاروں افراد کا روزگار بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارچ کے شروع ہی سے اسرائیل نے یومیہ بنیادوں پر غزہ کو فراہم کی جانب والی سیمنٹ کی مقدار 5400 ٹن سے کم کرکے 1800 ٹن کردی تھی جس کے نتیجے میں تعمیراتی منصوبے تعطل کا شکار ہوئے تھے۔ اب صہیونی حکام نے مزید ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے غزہ کو سیمنٹ سیمت تمام تعمیراتی میٹریل کی سپلائی بند کردی ہے۔

ابو جبہ کا کہنا تھا کہ صہیونی حکام کی جانب سے غزہ کی پٹی کو سیمنٹ کی سپلائی کم کرنے کے نتیجے میں مقامی تاجروں کو فی ٹن 150 ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ پر رہا تھا مگر اس کے باوجود مقامی تاجروں نے شہریوں کی ضروریات کے پیش نظر سیمنٹ منگوانے کا سلسلہ جاری رکھا۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کو اسرائیل کی جانب سے سیمنٹ کی سپلائی ایک ایسے وقت میں روکی گئی ہے جب جنگ سے متاثرہ علاقوں میں تعمیراتی کام بالخصوص تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ غزہ کی پٹی کو مغربی کنارے کے راستے سیمنٹ اور تعمیراتی سامان کی ترسیل روکے جانے کے نتیجے میں جاری تعمیراتی کام بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں اور اس کے منفی اثرات براہ راست عام آبادی پر پڑیں گے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیل نے سیمنٹ کی سپلائی روک دی، غزہ میں تعمیراتی منصوبے ٹھپ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.