(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے غزہ کی سمندری حدود میں فلسطینی ماہی گیروں پر اس وقت بلااشتعال فائرنگ کردی جب وہ مچھلیوں کے شکار میں مصروف تھے۔
فلسطینی فشرمین فورم کے سربراہ نے بتایا کہ آج صبح صیہونی فوج نے فلسطینی ماہی گیروں پراس وقت بلااشتعال فائرنگ کی جب وہ محصور شہر غزہ کے شمال مغربی علاقے السوڈانیہ میں مچھلیوں کے شکار میں مصروف تھے ، صیہونی فوج نے ہیوی مشین گنوں سے ماہی گیروں کی کشتیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین کشتیاں تباہ ہوگئیں تاہم اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔