(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبررساں ادارہ ) قابض اسرائیلی نیوی کی جانب سے سمندر میں مچھلی کے شکار میں مصروف غزہ کے ماہی گیروں پر فائرنگ، دو کشتیاں تباہ ہوگئی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی نیوی نےفلسطینی ماہی گیروں پر اس وقت براہ راست فائرنگ کی جب وہ غزہ میں شاطیۃ بیچ کیمپ سے تین میل کے فاصلے پر مچھلی کے شکار میں مصروف تھے، قابض نیوی نے فلسطینی ماہی گیروں پر براہ راست فائرنگ کی جس کے باعث کشتیوں میں آگ لگ گئی اوردو کشتیاہ مکمل تباہ ہوگئیں۔
اسرائیلی حکام نے فلسطینی ماہی گیروں کومچھلی کے شکارکےلئےغزہ سے صرف 5 ناٹیکل میل کےاندرشکار کی اجازت دی ہے تاہم جس وقت ماہی گیروں پرفائرنگ کی گئ وہ اسرائیل کی جانب سے متعین کی گئی سمندری حدود میں تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فلسطینیوں کو کھلے سمندر میں صرف 12 ناٹیکل میل تک جانے کی اجازت تھی جو اب مزید کم کرکے صرف 5 ناٹیکل میل کردیا گئی ہے جبکہ چندماہ قبل اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کے بعد فلسطینی ماہی گیروں پرکھلے سمندر میں شکارکرنے پرمکمل پابندی بھی عائد کردی گئی تھی۔