• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیلی میزائل شکن سسٹم ’’آئرن ڈوم‘‘ ناکامی سے دوچار

بدھ 27-06-2012
in غزہ
0
plf iron_dom
0
SHARES
3
VIEWS

اسرائیل کا معروف میزائل شکن پروگرام ’’آئرن ڈوم‘‘ ایک بار پھر فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ روکنے میں ناکام ہو گیا ہے۔ صہیونی افواج کی جانب سے

غزہ سٹی کے جنوب مشرقی علاقے جحر الدیک میں پہلی مرتبہ نصب کیا گیا یہ فلسطینی مجاہدین کے راکٹ تباہ نہیں کرسکا۔

جحر الدیک کے مقامی شہریوں نے بتایا کہ منگل کی شام علاقے میں نصب آئرن ڈوم نامی سسٹم سے تجرباتی طور پر اس سسٹم سے دو میزائل داغے گئے جن کا مقصد مزاحمت کاروں کے راکٹ تباہ کرنا تھا مگر یہ میزائل اپنا مقصد پورا کرنے میں ناکام رہے۔ خبر رساں ایجنسی ’’قدس پریس‘‘ نے اہل علاقہ کے حوالے سے بتایا کہ سسٹم کے میزائل فضا میں ان کے سروں پر پھٹ گئے اور ان کی آواز دور تک سنائی دی گئی۔ مقامی افراد نے بتایا کہ اس تجربے کے بعد فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے گراڈ طرز کے چار راکٹ مقبوضہ فلسطین پر برسائے گئے مگر اس سسٹم نے ان راکٹوں کے خلاف کوئی مزاحمت نہیں کی اور سسٹم نے ان چار راکٹوں کو تباہ کرنے کے لیے ایک میزائل بھی نہیں داغا۔

صہیونی ذرائع نے اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی سے نقب کی یہودی بستی ’’نٹیفوٹ‘‘ پر چار گراڈ راکٹ برسائے گئے تھے جن کو روکنے میں ’’آئرن ڈوم‘‘ سسٹم ناکام ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مزاحمت کاروں کے چار راکٹوں میں سے صرف دو کو تباہ کیا جا چکا جبکہ دو راکٹ غیر گنجان مقام پر گرے جس سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم اہل علاقہ نے صہیونی ذرائع کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی میزائل شکن سسٹم مکمل طور پر نکام ہوا ہے اور اس نے برسائے گئے چاروں میں سے کسی ایک راکٹ کو بھی تباہ نہیں کیا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.