فلسطینی شہرغزہ کی پٹی کی سمندری حدود میں فلسطینی ماہی گیروں کی ایک کشتی پرحملہ کیا ہے تاہم ماہی گیر صہیونی فوج کی کارروائی سے بچتے ہوئے کشتی کو محفوظ مقام تک لے جانے میں کامیاب ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوج نے کل اتوار کو شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی ماہی گیر معمول کی کشتی رانی اور ماہی کر رہے تھے۔ اس دوران اسرائیلی بحریہ کی کشتیوں نے انہیں آ گھیرا۔ قابض فوجیوں نے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں کا گھیرا تنگ کر کے انہیں پکڑنے کی کوشش کی تاہم فلسطینی اپنی کشتیاں محفوظ مقامات کی طرف لےجانے میں کامیاب ہو گئے۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ قابض فوجیوں نے فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ بھی کی جس سے کشتیوں کو معمولی نقصان پہنچا تاکہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ خیال رہےکہ فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پرحملہ اور ان کا تعاقب کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ روز مرہ کا معمول ہے۔
اسرائیلی فوج غزہ کے ماہی گیروں کو سمندر میں پانچ کلومیٹر اندر تک ماہی گیری کی اجازت نہیں دیتے حالانکہ سنہ 1994ء میں طے پائے امن معاہدے کے تحت اسرائیل فلسطینیوں کو 50 کلومیٹر سمندر میں ماہی گیری کی اجازت دینے کا پابند ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین