فلسطینی ماہی گیر یونین کے نگران نزارعیاش نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جنگی کشتیوں نے ہفتے کو علی الصباح شمالی غزہ میں سمندر میں چند میل اندر مشین گنوں سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطینی ماہی گیروں نے حدود سے تجاوز کرتے ہوئے سمندر میں آگے بڑھنے کی کوشش کی تھی تاہم فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے حدود سے تجاوزنہیں کیا ہے۔
فلسطینی ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس اگست میں مصرکی نگرانی میں طے پائے معاہدے کے تحت فلسطینی شہریوں کو چھ میل سمندر میں ماہی گیری کی اجازت دی گئی تھی۔ اس لیے انہیں چھ میل سمندر میں ماہی گیری کا مکمل حق حاصل ہے۔
اسرائیلی فوج کی تازہ فائرنگ سے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین