• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 12 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیلی فضائی حملے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم کا کمانڈر ساتھی سمیت شہید

اتوار 14-10-2012
in غزہ
0
plf commander
0
SHARES
3
VIEWS

فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ایک میزائل حملے میں بیت المقدس مجاہدین مجلس شوریٰ کے کمانڈر ھشام علی السعیدنی المعروف ابو الولید المقدسی جام شہادت نوش کرگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج نے السعیدنی کو ہفتے کی شام شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں ہوائی جہاز کے ذریعے ایک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ السعیدنی اور اس کا ساتھ موٹرسائیکل پرسوار تھے۔ دونوں افراد میزائل حملے میں شدید زخمی ہوئے، جنہیں بعد ازاں الشفاء اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ کچھ ہی دیرکے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف قدرہ نے ’’پی آئی سی‘‘ کو بتایا کہ میزائل حملے میں مجلس شوریٰ المجاہدین کے دو کمانڈر شہید اور راہ گیر بچہ زخمی ہوا ہے۔

ایک دوسرے ذرائع کا کہنا ہے کہ جبالیا کے مقام پرصہیونی فوج کے ایک جنگی طیارے نے فلسطینی کمانڈروں پردو میزائل حملے کیے۔ پہلے حملے میںوہ محفوظ رہے لیکن دوسرے حملے میں انہیں شہید کردیا گیا۔

ادھر مشرقی غزہ میں صہیونی فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک مرکز پربھی بمباری کی ہے تاہم اس میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں مل سکی ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.