قابض اسرئیلی حکام نے مقبوضہ یروشلم کے مشرقی ضلع صوانہ میں فلسطینی شہری کو اپنے گھر کا ایک کمرہ گرانے کا حکم دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق فلسطینی شہری نے اس کمرے کی تعمیر کا اجازت نامہ حاصل نہیں کیا تھا۔
مالک مکان تاثیر ابولحوا نے بتایا کہ انہوں نے 2005 میں گھر میں ایک اضافی کمرہ بنایا تھا لیکن اسرائیلی بلدیہ کونسل نے اسے اس کو گرانے یا تعمیر کا پرمٹ لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے پرمٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں مگر کچھ فائدہ نہ ہوا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایک اسرائیلی میونسپل عدالت نے 2010 میں یہ حکم دیا تھا کہ اگر وہ کمرہ نہیں گرائیں گے تو ان کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا جائے جبکہ ان کے مطابق ان کے وکیل نے کئی مرتبہ ان کے کمرے کو گرنے سے بچایا تھا۔
مالک مکان کے مطابق انہوں نے قابض اسرائیلی حکام کو 11000 ڈالر کے برابر رقم تعمیری ہرجانے کے طور پر ادا کردی تھی۔
بشکیہ:مرکز اطلاعات فلسطین