• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ: پرامن مظاہرین پراسرائیلی فوج کا حملہ،46 فلسطینی شدید زخمی

ہفتہ 31-10-2015
in غزہ
0
Gaza Friday
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کی شام نکالے گئے ایک پرامن جلوس پر اسرائیلی فوج نے وحشیانہ انداز میں حملہ کیا ہے جس میں کم سے کم 46 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بیشتر زخمی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مقام پر نکالی گئی ایک ریلی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 امدادی کارکنوں اور دو صحافیوں سمیت 46 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے غزہ کی پٹی میں ایک پرامن احتجاجی ریلی پر فائرنگ کی، ربڑ کی گولیوں کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں پر آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔ 17 افراد براہ راست گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔ 19 کو ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیوں سے نشانہ بنایا گیا جب کہ 10 افراد آنسوگیس کے شیل لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں میں چھ طبی عملے کے امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔ مشرقی خان یونس میں ایک ریلی کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی ایک گاڑی پربھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس میں موجود دو صحافی زخمی ہوئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شام غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ہونے والے مظاہرے رات بھر جاری رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ: پرامن مظاہرین پراسرائیلی فوج کا حملہ،46 فلسطینی شدید زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.