مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزیر برائے محنت و آباد کاری مفید الحسائنہ نے اپنے اردن کے دورے کے دوران اردنی وزیراعظم عبداللہ النسور سمیت اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران انہوں نے غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سات ہزار افراد ابھی تک اسکولوں اور عارضی خیموں میں رہ رہے ہیں۔ ان کی بحالی کے لیے ایک لاکھ تیس ہزار مکانات کی تعمیر کی ضرورت ہے۔
بعد ازاں عمان میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے فلسطینی وزیر کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کے وسط میں غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیل کی جنگ سے قبل بھی غزہ کی پٹی میں 70 ہزار مکانات کی تعمیر کی ضرورت تھی۔ جنگ کے نتیجے میں مزید تباہی ہوئی اور ہنگامی بنیادوں پر اب ایک لاکھ تیس ہزار مکانات کی تعمیر کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ پچھلے سال جولائی اور اگست کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں مکانات اور سرکاری عمارتیں ملیا میٹ کر دی گئی تھیں۔ جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے ہزاروں فلسطینی ابھی تک اقوام متحدہ کے زیرانتظام قائم اسکولوں اور عارضی خیموں میں زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین