صہیونی فوجیوں نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر پانی چھوڑ دیا ہے جس کے نتیجے میں غزہ اور مصرکی درمیانی سرحد پر زیرزمین بنائی گئی ایک سرنگ میں پانی داخل ہونے سے کم سے کم 14 فلسطینی مزدور لاپتا ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق غزہ وزرات شہری دفاع کے ترجمان محمد المدینہ نے بتایا کہ امدادی ٹیمیں مصرکی سرحد پرسرنگ میں لاپتا ہونے والے چودہ فلسطینیوں کی تلاش میں مصروف ہیں تاہم آخری اطلاعات تک کسی شخص کو تلاش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ غالب امکان ہے کہ سرنگ بیٹھ جانے سے تمام مزدور اس میں دب گئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ مصری فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ انہوں نے سرحد پر پانی چھوڑ دیا جس کے بعد ایک سرنگ بیٹھ جانے سے متعدد فلسطینی دب گئے ہیں۔ فلسطینی حکومتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ لاپتا ہونے والے سات افراد سے رابطہ ہوا تھا تاہم دیگر سات سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔ بعد ازاں کسی فلسطینی مزدور سے رابطہ نہیں ہوسکا۔