(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکہ کی جانب سے فلسطین میں یہودی بستیوں کی غیر قانونی تعمیر کے حق میں بیان کے خلاف امریکہ کی مختلف ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں.
امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیوکے مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی غیر قانونی تعمیرات کے حق میں دئے جانے والے متنازع بیان کے خلاف گزشتہ روز امریکی ریاست شیکاگو، نیویارک اور ہیوسٹن میں ایک غیر معمولی احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔
امریکی وزیرخارجہ کے متنازع بیان کے خلا ف ہ ونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکاء نے نےہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مائیک پومپیو کے فلسطین میں یہودی بستیوں کو جواز فراہم کرنے کےبیان کی شدید مذمت کی گئی تھی۔
مظاہرین نے امریکی حکومت کی اسرائیلی ریاست کی طرف داری پرمبنی پالیسی کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ امریکی انتظامیہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے ساتھ مل کر باقاعدہ فریق بن چکی ہے۔مظاہرین نے حکومت اور صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ غرب اردن میں یہودی آباد کاری کے حوالے سے اختیار کردہ موقف کو تبدیل کرےمظاہرے میں امریکا میں زیرتعلیم فلسطینی طلباء، مسلمان شہریوں اور امریکی شہریوں کے ساتھ انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔