(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ام محمد اس وقت بچیوں کے ایک ہاسٹل میں خالی ہاتھ اور خالی جیب ہونے کے ساتھ اپنے تمام شناختی کاغذات سے بھی محروم ہوچکی ہےجس کے بعد سے پولیس کے پاس شکایت کرنے کا بھی کوئی موقع نہیں بچا ہے۔
گزشتہ روزبا وثوق ذرائع سے ملنے والی خبر کے مطابق بیرون ملک پھنسے فلسطینی پناہ گزینوں میں ام محمد نامی ایک معمر خاتون جس نے شام میں جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں یرموک پناہ گزین کیمپ سے نقل مکانی کی تھی اپنے خاندان کے ہمراہ یرموک پناہ گزین کیمپ سے ترکی روانہ ہوئی تاہم سفری دستاویزات چوری ہوجانے کی صورت میں اس کی ایک بیٹی اور دیگر اقارب غیرقانونی طور پر یورپی ممالک چلے گئے اور ام محمد یونان میں پہنچنے کے بعد پھنس گئی۔
خاتون اس وقت بچیوں کے ایک ہاسٹل میں مخیر حضرات کی جانب سے دی جانے والی مدد سے اپنا گذر بسر کر نے پر مجبور ہے اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف ایجنسی اونروا سے مدد کی اپیل کی ہے ۔