(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اونروا کے کمشنر نے لبنانی پناہ گزین کیمپ عين الحلوہ اور نہر البارد میں مصائب کا شکار فلسطینیوں کے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کیمپوں میں فلسطینیوں کی بد ترین صورت حال ناقابل بیان ہےجس پر جلد از جلد قابو پانا نا گزیر ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز اقوام متحدہ کا ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل فلپ لزار ینی نے لبنان میں دو روزہ دورے کے دوران فلسطینی پناہ گزین کیمپوں عين الحلوہ اور نہر الباردکے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیمپوں میں پناہ گزین بے حد تکلیف دہ زندگی گزار رہے ہیں۔
فلپ لزارینی نے کیمپوں میں مصائب کا شکارفلسطینیوں کے حالات کا جائزہ لیا اور کہا کہ مجبور فلسطینیوں کی بد ترین صورت حال ناقابل بیان ہےجس پر جلداز جلد قابو پانا نا گزیر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ لبنان میں خانہ جنگی کے بعد سے پورا ملک اس بدترین بحران میں ڈوبا ہوا ہےجہاں لبنانی اور دیگرعلاقوں سے آئے ہوئے پناہ گزین مسلسل جدوجہد میں ہیں تاہم اس طرح کی بڑے پیمانے پر پھیلی پسماندگی سے نکلنا ایک بڑا چیلنج ہے۔