(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کی منافقت، مقبوضہ علاقوں میں درختوں کے نئے سال کو مناتے ہوئے 200 نئے درخت لگائے جبکہ فلسطینیوں کے ہزاروں درختوں کو تباہ کردیا۔
فلسطین پر قابض صیہونی فوج نے درختوں کے نئے سال کے موقع پر مقبوضہ علاقوں میں 200 نئے درخت لگاکر منایا، اس موقع پر صیہونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب سمیت مختلف شہروں میں شجر کاری کی گئی ، دوسری جانب قابض فوج روزانہ کی بنیاد پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قدیم زیتون کے درختوں سمیت دیگر پھلدار درختوں کو بے دریغ کاٹے جارہی ہے ۔
گذشتہ دو روز قبل قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی مغربی شہر نابلس کے علاقے طوباس میں صیہونی فوج کی تربیت کیلئے مرکز کی تعمیر کی خاطر سیکڑوں درختوں کو ہیوی مشینری کے ذریعے کاٹ ڈالا جبکہ علاقے کا مکمل محاصرہ کرتے ہوئے رہائیشوں کو علاقے میں جانے سے روک دیاتھا ۔