(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نےگزشتہ ماہ مئی میں تاریخی مسجد ابراہیمی میں فلسطینی باشندوں کو نماز کی ادائیگی سے روکتے ہوئے 54 مرتبہ بند کیا۔
الخلیل شہر کے محکمہ اوقاف ومذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل کی تاریخی جامع مسجدالخلیل میں اذان اور نماز پرصہیونی پابندیوں میں غیر معمولی اضافہ سامنے آیا ہے مئی 2020ء میں مسجد ابراہیمی میں یہودیوں کے مذہبی تہواروں کی آڑ میں تاریخی مسجد میں نماز کی ادائی پر54 بار پابندی عاید کی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد ابراہیمی میں اذانوں اور نمازوں کی ادائی پرپابندی مذہبی آزادیوں پر حملے کے مترادف ہے اور صہیونی یہ غیرقانونی کارروائیاں روز مرہ کی بنیاد پر کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطین کے تاریخی شہر الخلیل میں قائم مسجد ابراہیمی جسے حرم ابراہیمی بھی کہا جاتا ہے کی نسبت جلیل القدر پیغمبر حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسبت کی جاتی ہے، اس مسجد کے احاطے میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مزار بھی ہے۔