(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج کی کی جانب سے فلسطینی صحافیوں کو جسمانی تشددکا نشانہ بنائے جانے کےساتھ ان کے دیگر حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری رہا، گزشہ ایک ماہ کے دوران قابض فوج نے کم سے کم 33 فلسطینی صحافیوں پر حملے کیئے۔
غزہ میں وزارت اطلاعات کی طرف سے جاری ایک بیان میں قابض صیہونی فوج کی فلسطینی صحافیوں پر کئے گئے حملوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ جنوری میں صیہونی فوج اور پولیس نے کم سے کم 33 فلسطینی صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ، اسرائیلی فوج کی طرف سے صحافیوں کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کےساتھ ان کے دیگر حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری رہا۔جنوری میں صحافیوں پر فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کی طرف سے 8حملے کیے گئے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے چھ فلسطینی صحافیوں کو حراست میں لیا گیا۔
ایک صحافی احمد قطامش کی مدت حراست میں توسیع کی گئی۔ دو صحافیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیا گیا۔ جب کہ جلوسوں کی کوریج پر متعدد صحافیوں کو بھاری جرمانے کیے گئے۔