• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

گزشتہ سال فلسطینی صحافیوں پر فائرنگ کے 163 واقعات ہوئے

جمعہ 10-01-2020
in خاص خبریں, رپورٹس, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
گزشتہ سال فلسطینی صحافیوں پر فائرنگ کے 163 واقعات ہوئے
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  صیہونی ریاست کی دہشتگردی سے فلسطینی صحافی بھی محفوظ نہیں ، گزشتہ سال فلسطینی صحافیوں پر فائرنگ کے 163 واقعات ریکارڈ ہوئے جبکہ  170 صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مقبوضہ فلسطین میں آزادی اظہار رائے  کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ  گزشتہ سال صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین میں بدترین انسانی حقوق کے ساتھ صحافتی حقوق کی بھی بد ترین خلاف ورزیاں کی ہیں ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے گزشتہ سال فلسطینی صحافیوں کو براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 62 صحافی زخمی ہوئے، صحافیوں پر فائرنگ کے 163 واقعات سامنے آئے جس میں  40 واقعات گزشتہ 14 سالوں سے اسرائیلی غیر قانونی ناکہ بندی کے شکار شہر غزہ میں پیش آئے، جبکہ دیگر کو مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں قابض فوج کی طرف سے فلسطینی احتجاجی مظاہروں کی کوریج کرنے کی پاداش میں قصدا اور براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض فوج کی طرف سے فلسطینی صحافیوں کو مارا پیٹا گیا اوران پر وحشیانہ تشدد کیا گیا تاکہ وہ صہیونی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب نہ کرسکیں۔ فلسطینی صحافیوں پر تشدد کے 170 واقعات رپورٹ ہوئے۔ فلسطین میں صحافتی اداروں کی بندش کے 174واقعات کا اندراج کیا گیا۔صحافتی حقوق کی پا مالیوں کی ایک شکل ابلاغی اداروں کی ویب سائٹس اور ان کے فیس بک اور ٹویٹر صفحات کی بندش کی شکل میں سامنے آئی۔ اکتوبر کے دوران قابض صہیونی حکام نے 180 صفحات اور پورٹل بند کیے گئے۔

Tags: انسانی حقوقصیہونی ریاستغزہفلسطینی صحافیمقبوضہ بیت القمدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.