(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) نمایاں عالمی شخصیات میں آئر لینڈ کے نائب وزیراعظم ، وزیر خارجہ اور وزیر تجارت، سوئٹرزلینڈ کی نائب وزیر خارجہ ، القدس کے لیے یورپی یونین کے مندوب ، یورپی ممالک کے سفیر، اقوام متحدہ کے مندوبین، ریڈ کراس اور دیگر بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندے شامل ہیں۔
فلسطین کی گذرگاہ انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک تجزیاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال 2019 میں دنیا بھر سے سات سو ستائیس عالمی شخصیات نے گزشتہ 14 سالوں سے اسرائیلی غیر قانونی ناکہ بندی کے شکار فلسطینی شہر غزہ کا دورہ کیا جو تمام کے تمام غرب اردن کی بیت حانون گذرگاہ کے راستے غزہ میں داخل ہوئے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس غزہ کا دورہ کرنے والی نمایاں عالمی شخصیات میں آئر لینڈ کے نائب وزیراعظم ، وزیر خارجہ اور وزیر تجارت سیمون کوفینی، سوئٹرزلینڈ کی نائب وزیر خارجہ ھایڈی گیرو، القدس کے لیے یورپی یونین کے مندوب تھامس نیکلسن، یورپی ممالک کے سفیر، اقوام متحدہ کے مندوبین، ریڈ کراس اور دیگر بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندے شامل ہیں۔گذشتہ برس بار بار غزہ کے دورے کرنےوالوں میں مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب نیکولائے ملاڈی نوف، قطر کے سفیر محمد العمادی اور فلسطینی الیکشن کمیشن کے چیئرمین حنا ناصر بھی شامل ہیں۔