(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوجیوں نے گذشتہ سال سات کمسن بچوں سمیت 27 فلسطینیوں کو شہید کیا جس میں مقبوضہ بیت المقدس میں تین ، مغربی کنارے میں 23 اور غزہ میں ایک فلسطینی شامل ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیم ” بتسلیم "کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 2020 کے دوران بھی قابض صہیونی فوجیوں نے گھناونے جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں سات کم سن بچوں سمیت 24 فلسطینی شہریوں کو شہید کیا۔
ادارے کی تحقیقاتی رپورت کے مطابق قابض صیہونی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 16 میں سے 11 شہید فلسطینیوں سے "صہیونی فورسز کو کوئی خطرہ لاحق نہیں” تھا تاہم اس کے باوجود ہیں بے دردی سے گولیاں مار دی گئیں ۔