(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )کینیڈا کی نیو ڈیموکریٹک پارٹی نے صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ غیر قانونی صیہونی بستیوں میں تیار کردہ غیر قانونی اسرائلی مصنوعات کے بائیکاٹ اور اسلحہ کی تجارت پر پابندی عائد کرنے کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ اسرائیلی مصنوعات اور اسلحہ کی تجارت پر پابندی عائد کی جائے۔
نیو ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے پارٹی کے یہودی اور فلسطینی اراکین کی جانب سے اس معاملے پر پالیسی کو واضح کرنے کے اصرارکے بعد ایک مسودہ تیار کیا گیا تھا جس پر اراکین نے اپنی رائے دہی کا اظہار کرتےہوئے صیہونی ریاست کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ مسودے کو اپنانے کے بعد صیہونی ریاست کے خلاف اقدامات کیلئے پارٹی کو نچلی سطح سے غیرمعمولی حمایت حاصل رہی ہے جس میں نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے اراکین سمیت کینیڈا کی لبرل کانگریس اور کینیڈیائی شہریوں کی بھی حمایت حاصل رہی۔
واضح رہے کہ 2017 میں کینیڈا کے ای کے او ایس ریسرچ سنٹر کے تحت کئے گئے ایک سروے میں تصدیق کی گئی تھی کہ کینیڈا کے 78 فیصدشہریوں کا خیال ہے تھا کہ فلسطینیوں کی جانب سے صیہونی ریاست کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ انسانی حقوق کے خلاف جاری اسرائیلی خلاف ورزیوں کی روشنی میں بالکل درست ہے۔