(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی ریاست اسرائیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے،صیہونی حکومت کی جانب سے وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے کئے جانے والے لاک ڈاؤن بھی صیہونیوں کو مذہبی مراکز میں جانے اور سماجی فاصلے بڑھانے سے روکنے میں بالکل ناکام رہی ہے ہے۔
اسرائیل میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے بعد صیہونی حکومت نے یہودی مذہبی پیشواؤں سے سے مدد فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو اپنے گھروں میں عبادات کیلئے راضی کیا جائے ۔
حکومتی اپیل پر صیہونی ریاست اسرائیل کے یہودی مذہبی پیشواؤں کے ایک گروپ’ حریدی’ کا موقف سامنے آیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ اگر کوئی ایسی بیماری سامنے آئے جو لوگوں کے میل جول سے پھیلنے کا خطرہ ہوتو ایسے موقع پر اپنی صحت کو ہرچیز پرمقدم رکھنا چاہیے۔
صیہونی حکومت نے عالمی وباء کورونا کی روک تھام کے لیےملک بھرمیں لاک ڈاؤن کیا مگرحکومت یہودیوں کو مذہبی مراکز میں جانے اور سماجی فاصلے بڑھانے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 700ہوگئی ہے، ان میں سے 79 کی حالت خطرے میں ہے جب کہ اب تک 16 صہیونی ہلاک ہو چکے ہیں۔