(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بیلجیم کی انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں نےکورونا وباء کے بڑھتے خطرات کے تناظرمیں صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے محصور شہر غزہ کی ناکہ بندی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بیلجیم کو غزہ پر اسرائیل کی طرف سے عائد کی گئی غیر قانونی ناکہ بندی کے خاتمے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔
تفصیلات کےمطابق یورپی ملک بیلجیم میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں نے کورونا وباء کے بڑھتے خطرات کے تناظرمیں فلسطین کے محصور غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بحران پر قابو پانے میں مدد کے لیے کھانے پینے کی چیزیں فراہم کروانے اور غیر ملکی طبی کارکنوں کے داخلے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ صحت کی سہولیات کو یقینی بنانا ہوگا۔
انہوں نے بحران پر قابو پانے میں مدد کے لیے کھانے پینے کی چیزیں فراہم کروانے انتہائی نگہداشت کے بستر ، معائنہ گروپ اور تمام سازوسامان سمیت غیر ملکی طبی کارکنوں کے داخلے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ محصور شہر غزہ میں گزشتہ تیرا سالوں سے جاری محاصرے کو اگر ختم نہیں کیا گیا تو انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے ۔
واضح رہے کہ قابض صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ کی گزشتہ تیرا سالوں سے مسلسل غیر قانونی ناکہ بندی کررکھی ہے، موجودہ حالات میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے نتیجے میں غزہ کے عوام سنگین معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔