(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) وزارت مذہبی امور نے دنیا بھرمیں تیزی سے پھیلنےوالے وائرس کورونا کے خطرے کے پیش نظر قبلہ اول میں نماز باہر صحن میں اداکرنے کے احکامات جاری کیئے ہیں ۔
فلسطینی وزارت اوقاف کے سیکریٹری اور مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی کی جانب سےجاری بیان میں فلسطینی عبادت گزاروں کو کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر قبلہ اول کے اندر کے بجائے صحن میں نماز اداکرنے کی ہدایت کی ہے ۔
جاری ہدایت میں انکا کہنا تھا کہ تمام نمازیں مسجد اقصیٰ کے صحن میں ادا کی جائیں گی جبکہ قبلہ ول کےتمام داخلی اور خارجی دروازے کھلے رہیں گے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شہر اریحا میں دو اور رفح گذرگاہ کے قریب ایک شخص کے کرونا وائرس کے شکارہونے کی تصدیق کی گئی تھی جس کے بعد کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 38 ہوگئی ہے۔