(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شہریوں کی اسکریننگ کا سلسلہ جاری ہے اور تمام ضروری طبی آلات اور ضروری سامان فراہم کردیے گئے ہیں تاہم ابھی تک غزہ میں کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تاحال غزہ میں کورونا وائرس سے کی موجودگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے فی الحال غزہ اس وفا سے محفوظ ہے تاہم کورونا کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات شروع کیے ہیں، اس ضمن میں حکومت نے غزہ میں 14 قرنطینہ سینٹر قائم کئے گئے ہیں جبکہ شہریوں کی اسکریننگ کا سلسلہ جاری ہے اور تمام ضروری طبی آلات اور ضروری سامان فراہم کردیے گئے ہیں۔
اری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں تاکہ کسی قسم کی مشکل اور ہنگامی حالت میں شہریوں کو طبی مدد فراہم کی جا سکی۔فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اب تک کرونا کا کوئی مریض نہیں اور غزہ کا علاقہ اس وائرس سے محفوظ ہے۔