(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ کوروناسے بچاؤکی ویکسین کی مہم میں 75 سال سے زائد اور بیمار افراد خصوصی ہدف ہوں گے جنھیں وبا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جاے گی۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایاگیا ہے کہ کل 21 مارچ بروز اتوار کو صبح آٹھ بجے سے سہ پہر تین بجے تک مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی علاقوںمیں عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاو کیلئے ویکسین لگائے جانے کا عمل شروع کیا جائے گا جس کے تحت ہدف مقرر کیا گیا ہے اور 75 سال اور مختلف امراض میں مبتلا عمر رسیدہ افرادکو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی ۔
واضح رہے کہ اب تک مقبوضہ فلسطین میں عالمی وباء کورونا وائرس سے مجموعی طورپر 123,012,584 افراد متاثر جبکہ 2,715,467 افرادجاں بحق ہوچکے ہیں ۔