(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی وزات اطلاعت کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے بحران کے باعث بیرون ملک میں پھنسے ہوئے ڈیڑھ ہزار سے زائد فلسطینی گزشتہ روز مصر کے راستے غزہ پہنچ گئے ہیں۔
فلسطینی شعبہ اطلاعات کے سربراہ سلامہ معروف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہےکہ گزشتہ چار روز میں بیرون ملک پھنسے 1632 فلسطینی باشندے گذشتہ روز مصر کے راستے رفح گزرگاہ سے غزہ واپس آگئے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والے تمام فلسطینیوں کو احتیاط کے دور پر سرحدی علاقوں میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کے لیے قائم کردہ قرنطینہ مراکز منتقل کردیا گیا جہاں ان کی وائرس سے محفوظ ہونے کی تصدیق کے بعد شہر ی آبادی میں جانے کی اجازت ہوگی۔