(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نے ایک اور فلسطینی پرچاقو کے وار کا الزام لگا کر براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایا، شدید زخموں کے باعث فلسطینی نوجوان کی حالت نازک ہے۔
ذرائع کے مطابق آج صبح مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی علاقے سلفیت کےقریب قابض صہیونی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیوں کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کردیا تاہم صہیونی اہلکاروں کا دعوہ ہے کہ فلسطینی نوجوان نے فوج پر چاقو کی مدد سے حملے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بناتے ہوئےغاصب فوج کی جانب سے گولیاں چلائی گئیں۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے نوجوان راہ گیر پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوگیا تاہم صہیونی فوج نے فوری طور پر نوجوان کو حراستی مرکز منتقل کردیا جہاں سے اس کی حالت کے بارے میں اب تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔