(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عالمی یوم القدس کے موقع پر پاکستان کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں نہتے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور ناجائز صہیونی ریاست کے تسلط کے خلاف مختلف سمینار اور آن لائن اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی اور مذہبی شعبوں کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
شہر کراچی میں قائم ایرانی قونصل خانے کے زیر اہتمام "القدس دنیائے اسلام میں اتحاد کا محور” کے عنوان کے تحت ایک ورچوئل اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی، معاشی اور مذہبی شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
منعقدہ اس اجلاس میں کراچی میں تعینات ایرانی قونصلر "احمد محمدی” اور خانہ فرہنگ ایران کے ڈایریکٹر "بہرام کیان” نے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے مصائب بالخصوص فلسطین اور یمن کے عوام کے دکھ درد کے خاتمے کیلئے دنیائے اسلام میں اتحاد کے فروغ پر زو دیا۔
لاہور میں "مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت” کے عنوان کے تحت ایک آن لائن سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے صہیونی ریاست کو مشرق وسطی کا سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔