(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) واضح رہےکہ کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد سے صہیونی حکام فلسطینی مسلمانوں کومتعدد مرتبہ مسجد اقصی سےحفاظتی انتظامات کا بہانہ بناکر بےدخل کر چکی ہے تاہم تمام مسلم امہ کے لیے قبلہ اول کےبیرونی دروازے کھول دیے گئے ہیں جس کے بعد آئندہ آنے والے جمعہ کا اجتماع مسجد کے صحن میں منعقد ہوگا، الشیخ عکرمہ صبری
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب، سپریم اسلامی کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کورونا وائرس کے باعث 70روز سے نماز جمعہ کے اجتماع کے لیے بند مسجد اقصیٰ کو فلسطین کی وزارت اوقاف و مذہبی امور کی اجازت کے بعد مسجد کے بیرونی دروازے کو نماز جمعہ کے لیے کھولے جانے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد اقصی مسجد کے طویل صحن میں مسلمان نماز جمعہ ادا کرسکیں۔
شیخ عکرمہ کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے زور دے کر کہا گیا ہے کہ مسجد میں جمعہ کے اجتماع میں احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے وزارت صحت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کیا جائے تاکہ مسجد پرمزید پابندی لگانے کے جواز کو رد کیا جاسکے ۔
ان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کے صحن میں نماز ادا کرنے کے خواہشمند افراد کی تعداد مخصوص نہیں ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ نماز جمعہ کا ایک خاص کردار اور ایک خاص مقام ہے جس کے لیے توقع کرتا ہوں کہ نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا کیونکہ مسلمان اقصیٰ میں نماز پڑھنے کے پیاسے ہیں ساتھ ہی مسجد اقصی کے دروازے بوڑھے ،بچے، جوان نیز ہرعمر کے تمام مسلمانوں کے لئے کھلے ہیں اور ہر نمازی کا حق ہے کہ وہ مسجد میں آزادی سےنماز کی ادائیگی کی بھر پور سعادت حاصل کرے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو بڑھنے سے روکنے کی تدبیر کے طور پر مسجد اقصی پر نمازیں ادا کرنے اور اجتماعات پر پابندی کے 70دن بعد مسجد اقصیٰ میں پہلی نماز جمعہ کی ادائیگی کے فریضے کی بھر پور تیاریاں کی جارہی ہیں۔