(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غاصب ریاست میں فلسطینی باشندوں کو مختلف بہانوں سے صہیونی درندگی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق آج صبح مقبوضہ فلسطین میں وادی الجوز میں صہیونی فوجی اہلکاروں نے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کیا جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ فلسطینیوں کو مقبوضہ سرزمین کے باشندے کہلانےکی پاداش میں گھروں سے نکال کر تشددکا نشانا بنایا ۔
ساتھ ہی گھروں کی تلاشی کےدوران قابض فوج نےبڑے پیمانے پر روائیتی توڑ پھوڑ کی جس کے نتیجے میں فلسطینی باشندوں کی املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے تباہ کیا تاہم اسرائیلی فوج کی اس جابرانہ کارروائی کے نتیجے میں درجنوں بے گناہ افراد قابض ریاست کے جیل خانوں میں اسیر کردیے گئے جہاں صہیونی جیل انتظامیہ کی جانب سے بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی کر تے ہوئےفلسطینی قیدیوں کو ممنوعہ طریقوں پر سزائیں دی جاتی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سےروزانہ کی پرتشدد کارروائیوں کی صورت میں کئی بے گناہ فلسطینی پابند سلاسل ہوتے ہیں تاہم آج بھی صہیونی تشدد اور صہیونی عقوبت خانوں سے بے خوف مقبوضہ فلسطین کے بہادر شہری اپنی سر زمین غاصب حکام کے حوالے کرنے کوتیار نہیں ہے۔