(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی دائیں بازو کی جماعت کے سربراہ نے الزام عائد کیا ہے کہ نیتن یاھو کی پالیسز ملک کو خانہ جنگی کی جانب لے جارہی ہیں، نیتن یاھو مخالفین پر حملے کروارہے ہیں اور اس کیلئے انھیں کوئی شرمندگی نہیں ہے۔
اسرائیلی ریڈیو ریسیٹ بیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں صیہونی ریاست کی دائیں بازو کی جماعت "نیو ہوپ ” کے چیئر میں گدیعون ساعر نے گذشتہ اتوار صیہونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاھو پر اپنے جماعت کے پروگرام میں حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاھو کی پالیسز ملک کو خانہ جنگی جانب لے جارہی ہے۔
نیوہوپ پارٹی کے جلسے پر حملے پر اپنے ردعمل میں گدیعون ساعر نے کہا ہے دیگر جماعتوں کو نقصان پہنچانے کیلئے جو بھی ان پر حملے کراتا ہے وہ یقینا اس جماعت کی طاقت سے ڈرتا ہے، انھوں نے کہا کہ ابھی تک نیتن یاھو کی جانب سے اس حملے پر کسی قسم کی مذمت کا بیان نا آنا تشویشناک ہے نیتن یاھو کی پالیسز ملک کو خانہ جنگی کی جانب دھکیل رہی ہیں۔