(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ )اسرائیلی داخلی سیکیورٹی کے ادارے کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں اور عوام میں شدید ناپسندیدگی اور غم و غصے کے باعث صیہونی وزیراعظم اور خاندان کی جان کو خطرہ ہے۔
اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار’ہاریتز’ نے اسرائیلی کی داخلی سلامتی کے ادارے شاباک کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی وزیراعظم نیتن یاھو کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے پش نظر ان کی اور انکے خاندان کی سیکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ صیہونی وزیراعظم کی بدعنوانی، معاشی تباہی اور کورونا وائرس کی روک تھام میں ناکامی کے باعث اسرائیل کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں جس میں نیتن یاھو کے فور ی طورپر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔