(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے منظوری دیے جانے کے بعد 61 ارکان نے صیہونی صدر کے سامنے حکومت کی تشکیل کے لیے سفارشات پیش کرنےکی تیاری شروع کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی ریاست کے عبرانی ٹی وی چینل ’12’ کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ (کینسٹ )میں پیش کردہ تجویز میں کہا گیا تھا کہ عبوری وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور بلیو وائٹ الائنس کے سربراہ اور سابق اسرائیلی آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ بینی گینٹز باری باری وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہونا چاہتے ہیں جس کیلئے کنیسٹ نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں نیتن یاھو اور گینٹز کے درمیان شراکت اقتدار کے فارمولے کی منظوری دے دی ہے۔
کنیسٹ کی طرف سے منظوری دیے جانے کے بعد کنیسٹ کے 61 ارکان نے صدر روبی ریفلین کے سامنے حکومت کی تشکیل کے لیے سفارشات پیش کرنےکی تیاری شروع کی ہے۔ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کنیسٹ کی طرف سے منظوری کے بعد اسرائیل میں مخلوط حکومت کی تشکیل کی راہ مزید ہموار ہوگئی ہے۔