(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی کے سابق وزیر دفاع نے صہیونی وزیراعظم پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ آہستہ آہستہ اسرائیل کو تباہ کررہے ہیں۔
سابق اسرائیلی وزیر دفاع اور اسرائیل بیتونا سیاسی جماعت کے سربراہ اویگدر لیبر مین نے عبرانی اخبار "معاریف” سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاھو کی کوئی پالیسی نہیں ہے ان کی ناقص پالیسیوں کے باعث مزاحمتی تحریک حماس غیر معمولی طاقتور ہورہی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے غزہ میں غرباء کی امداد کے نام پر جو رقم قطر کو فراہم کرنے کی اجازت دی گئی ہے وہ حماس کی عسکری طاقت کو بڑھانے میں استعمال ہورہی ہے اور حماس خطرناک حد تک طاقتور تنظیم بنتی جارہی ہے جس کی ساری ذمہ داری تنین یاھو پر عائد ہوتی ہے ۔