(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ کے واقعات میں ایک اور فلسطینی قتل ، رواں سال نامعلوم قاتلوں کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد چھ ہوگئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق الخلیل شہر کے علاقے طمرہ میں جدیدہ المکر کے مقام پر نامعلوم افراد نے30 سالہ محمود مبرشم کو گولیاں مار کر شدید زخمی کیا جس کو فوری طور پر اسپتال میں منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملا۔
گذشتہ ایک سال کے دوران اندرون فلسطین میں خواتین سمیت 93 فلسطینی شہید اور دو سو سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ محمود مبرشم سے قبل رواں سال شادیہ ابو سریحان، ساھر ابوالعیقان، حمادہ طہ اور حمادہ طہ کو شہید کیا جا چکاہے۔گذشتہ بس منظم صہیونی گینگ کے قاتلانہ حملوں میں 93 فلسطینی شہید ہوئے۔ ان میں 11 خواتین شامل ہیں۔ 2018ء میں اس طرح کے 76 واقعات پیش آئے جب کہ 2017ء میں 72 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔