(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بھارتی فوج کی اس بر بریت کے جواب میں شہداء کے ورثاء اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے بھارت کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے کیےاور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نعرے لگائے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیرکے ضلع شوپیاں میں بھارت کی جانب سےجاری حالیہ ریاستی دہشتگردی کی کارروائیوں کے دوران اندھا دھندفائرنگ سے2 بے گناہ کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
شوپیاں میں قابض بھارتی فوجیوں نے بلا جواز گھر گھر تلاشی کی مہم شروع کی اور سرچ آپریشن کی آڑ میں دو نوجوانوں پرفائرنگ کی جس کےنتیجے میں دونوں کشمیری نوجوان شہیدہو گئے جبکہ بھارتی فوج کی اس بر بریت کے خلاف شہداء کے ورثاء اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے بھارت کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے کیےاور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نعرے لگائے جنہیں روکنے کے لیے بھارتی فوج نےمظاہرین پرفائرنگ کی اور پیلٹ گن کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں کشمیریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کھلی جارحیت کے نتیجےمیں آئےدن سرچ آپریشن کے نام پرمظلوم کشمیریوں کو گھروں سے اغوا کیا جاتا ہے اور نامعلوم مقامات پر انہیں انسانیت سوز سزائیں دی جاتی ہیں۔