(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ کشمیر کے ضلع سری نگر کے علاقے اونتی پورہ میں قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی ایک پرائیوٹ گاڑی پر فائر نگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک دوشیزہ جاسیہ اختر دخترپرویز شیخ ز خمی ہوگئی۔
بھارتی فوجیوں کی جانب سے کشمیریوں کی گاڑی پر فائرنگ کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں اور ناہی زخمی خاتون کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
دوسری جانب قابض بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے ناربل سے عادل احمد ڈاراور طاہر احمد بٹ اور کائوسہ کے غلام محمد گوجری کو گرفتار کر کے نامولوم مقامات پر منتقل کردیا۔