(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کےمختلف علاقوں سے چھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد فلسطین میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 480ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزیرصحت می کیلہ کا کہنا ہے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کورونا وائرس کی وبا سے مزید چھ افراد کے متاثرہونے کی تصدیق کی گئی ہے ، متاثرین کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے شہر الخلیل سے ہے۔
انھوں نے بتایا کہ الخلیل کے علاقے الظاھریہ کی رہائشی خاتون نرس جو القدس کے المطلع اسپتال میں اپنی خدمات انجام دے رہی تھی ان کے بھی اس مہلک وائرس سے متاثرہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد ان کو قرنطینہ کردیا گیا ہے ۔
وزیرصحت نے بتایا کہ بیت لحم اور حلحول سے کورونا وائرس کے مزید پانچ مریض صحت یاب ہونے کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہوچکے ہیں ، القدس میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 جب کہ کل صحت یاب فلسطینی کرونا مریضوں کی تعداد 92 ہے۔
می کیلہ نے بتایا کہ اب تک کورونا وائرس کے مشتبہ 27 ہزار مریضوں کا ٹیسٹ لیا گیاان میں سے بیشتر اس وائرس سے محفوظ قرار پائےہیں ۔