(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نے فلسطینی رہائشی علاقوں پر دھاوا بول کر متعدد افراد کو تشدد کانشانہ بناتے ہوئے املاک کو تباہ کیا جبکہ گھرگھر تلاشی کےدوران شہریوں کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض اسرائیلی فوج نےمقبوضہ فلسطین میں مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں علی الصبح بلا جواز چھاپہ مار کارروائی کی مہم شروع کی اوردوران نو شہریوں کو گرفتار کیا۔
قابض فورسز نے شمالی مغربی کنارے کے علاقے سلفیت میں الضفہ اور کفل حارس سے تین نوجوانوں کو ان کے گھروں میں داخل ہوکر تشدد کیا اور بغیر کسی جرم کے گرفتار کر لیا۔
دوسری جانب قابض فورسز نےجنین کے علاقے پر دھاوابولااور پورے علاقے کا محاصرہ کر تے ہوئے گھروں پر چھاپے مارے، گھرگھر تلاشی کے دوران بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کو زدوکوب کیا اور فلسطینی باشندے حمزہ مروان دیریہ، احمد عبد العزیز الاسعد اور محمد قاق کو گرفتار کرلیا جبکہ قباطیہ میں بھی قابض فوج نے فلسطینیوں کی املاک کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بناتے ہوئے رہائشی احمد لوئی مناصرہ نامی نوجوان کو ان کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد تشدد کر تے ہوئے گرفتار کرلیا۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے فلسطینی باشندوں کو حراست کے بعد صہیونی فوجی گاڑیوں میں بھر کرنا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔