(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )مقبوضہ فلسطین میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا نے 9 افراد کی جان لے لی جبکہ 515 افراد کو متاثر کیا۔
تفصیلات کےمطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث 9 افراد زندگی کی بازی ہارگئے، 515 نئے مریضوں کی تصدیق جبکہ 550 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے۔
مقبوضہ فلسطین کے وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ یومیہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں جن میں مقبوضہ بیت المقدس میں 124 مقبوضہ مغربی کنارے میں 200 جبکہ محصور شہر غزہ میں 210 افراد دنیا بھر میں تباہی مچانے والے مہلک وائرس کا شکار ہوئے، جبکہ کورونا سے کل 9 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، مرنے والوں میں چھ کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے سے ہے دو کا تعلق محصور شہر غزہ سے ہے اور ایک کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین سے ہے ۔
جاری رپور ٹ میں بتایا گیا ہے کہ وائرس کا شکار ہونے والوں میں سے 58 تشویشناک حالت میں ہیں جبکہ 20 کی زندگیوں کو تنفس کے مصنوعی عمل کے ذریعے بچانے کی کوششیں جاری ہیں ۔