(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ کہ غرب اردن میں کرونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 745 ہوگئی ہے۔ کرونا کا شکار ہونے والے 570 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ پانچ مریض فوت ہوئے جب کہ 170 کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
فلسطینی وزارت صحت ف می کیلہ کی جانب سے جاری بیان میں 39 نئے متاثرین کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی کیسوں کی تعداد 745 ہوگئی ہے۔
غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں حلحول، ترقومیا، بیت کاحل، الخلیل شہر سے ایک 36 اور رام اللہ سے 3 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔فلسطینی خاتون وزیر صحت کا کہنا ہے کہ غرب اردن میں کرونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 745 ہوگئی ہے۔ کرونا کا شکار ہونے والے 570 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ پانچ مریض فوت ہوئے جب کہ 170 کی حالت خطرے سے باہر ہے۔