(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں کورونا سے متاثرین میں سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے 18 انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل ہیں جبکہ 4 وینٹی لیٹر پر ہیں جن کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر كمال الشخرہ نے فلسطین میں کورونا وائرس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں صورتحال خرا ب ہوتی جارہی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک اور شخص کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگیا ہے ۔
انھو ں نےبتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے انکفیکشن کے پھیلنےکی اوسط تقریبا 30 فیصد ہے جو تشویشنا ک ہے اور اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 4،786 ہوگئی ہے ۔