(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 26 افراد جاں بحق 1ہزار 5سو 2 نئے متاثرین کی تصدیق کی گئی جبکہ اس دوران 1ہزار 4 سو 12 متاثرین مہلک وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب بھی ہوئے۔
مقبوضہ فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس اور اس کی تباہ کاریوں کے حوالے سے جاری کردہ یومیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ حکومتی حفاظتی اقدمات کے باوجود ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 26افراد جان لیواوائرس کا شکار ہونے کے بعد جاں بحق ہوگئے اور 1502 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق کی گئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کے وہ مثبت اثرات دیکھنے میں نہیں آرہے جس کی توقع کی جارہی ہے تاہم اس دوران 1,412 افراد ایسے ہیں جو کورونا کا شکار ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں ۔