(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ اور نابلس میں پرتشدد کارروائیوں کے دوران مقامی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران فلسطینی شہریوں کو اغوا کرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سےآج علی الصبح رام اللہ کے علاقے سے 2 فلسطینی نوجوانوں کوان کے گھر سے نکال کر صہیونی فوجی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اغوا کرلیا۔
دوسری جانب نابلس میں بھی آج صبح صہیونی پولیس فورس نے سالم قصبے پر حملہ کرتے ہوئے بے گناہ فلسطینیوں کو بلا جواز تشدد کا نشانہ بنایا اور تین نوجوانوں کو گھروں سے اغوا کرلیا جس کے بعدمقامی نوجوانوں کی قابض فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں جس میں صہیونی فوج نے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا اور براہ راست گولیاں برسائیں۔
پولیس اور صہیونی فوج کے ہاتھو ں اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیے گئے فلسطینی نوجوانوں کو کس صہیونی غیر قانونی تفتیشی مرکز میں رکھا گیا ہے اس حوالے سے تاحال کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہیں۔