(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نےعلی الصبح غزہ میں بمباری کر کےمزاحمت کاروں کے ٹھکانوں سمیت بجلی گھرکو نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق آج صبح قابض صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی محصور علاقے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس میں حماس کے زیر استعمال تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
صہیونی فوج نے علاقے پرکئی راکٹ بھی داغے جس کے نتیجے میں غزہ میں کئی مقامات پر بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی اور دھماکوں کی آوازوں سے خوف وہراس پھیل گیا جس کے باعث خوفزدہ مقامی باشندے اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔
صہیونی فوجی راکٹوں اور بموں سے ہونے والی تباہ کاریوں میں زرعی اراضی کو بھی شدید نقصان پہنچا تاہم غزہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہےالبتہ صہیونی ریاست کے خلاف بر سر پیکار مزاحمتی جماعتوں کےٹھکانوں سمیت غزہ کے بجلی گھر کو شدید نقصان پہنچا ہےجس کے باعث اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں بجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے۔