(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) قابض صہیونی فوج کا فلسطینی آبادی پر ہینڈ گرنیڈ اور ربڑ کی گولیوں سے حملہ متعدد فلسطینی باشندوں کو اغواکرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقے طولکرم ، جینن اور سلفیت شہر سمیت مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر چھاپوں کے دوران روایتی لوٹ مار اور رہائشیوں کو ذدوکوب کرنے کے بعد کم از کم 8 فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں سے اغواکرنے کے بعد نامعلوم مقامات پر متنقل کردیا گیا ۔ نہتے فلسطینیوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے مشتعل فلسطینی نوجوانوں کو منتشرکرنے کیلئے صہیونی فوج نے ہینڈ گرنیڈ اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں بعض نوجوانوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔